نئی دہلی،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعلی اروند کجریوال کے دھوکہ دینے کے بیان پر سابق ممبر اسمبلی وید پرکاش نے ان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی چوروں کے حلقے سے گھرے ہوئے ہیں۔انہوں نے کجریوال کو نصیحت دی کہ بدعنوانوں کو تحفظ دینے کے بجائے انہیں باہر نکالے، نہیں تو وہ خود کو بھی ختم کر دیں گے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی اروند کجریوال نے میونسپل انتخابات سے پہلے آپ کو چھوڑکر بی جے پی کا دامن تھامنے والے سابق ممبر اسمبلی وید پرکاش کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق ممبر اسمبلی نے پارٹی اور اپنے اسمبلی حلقہ کی عوام کو دھوکہ دیا ہے۔وہیں اس کے جواب میں وید پرکاش نے کہا کہ میں علاقے کے مسائل اعلی کمان کے پاس رکھتا تھا، لیکن میری باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی،میں نے کئی بار اعلی کمان کو کجریوال سے ملنے کے لئے کہا، لیکن مجھے کجریوال سے نہیں ملنے دیا گیا،بدعنوان لوگوں کو بچا کر کجریوال دہلی کی عوام کا کام نہیں کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ وید پرکاش بوانا سے رکن اسمبلی تھے۔انہوں نے اس سال مارچ میں اسمبلی اور آپ کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا اور بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔بوانا سے آپ امیدوار رام چندر کی تشہیر کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح علاقے کے حالات کو بہتر بنانا اور پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔